Apr ۳۰, ۲۰۲۵ ۱۷:۱۳ Asia/Tehran
  • پاکستان: جنوبی وزیرستان میں بم دھماکوں میں متعدد افراد جاں بحق

پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں بم دھماکوں میں متعدد افراد کے مارے جانے کی خبر ہے۔

سحرنیوز/پاکستان:  پاکستانی میڈیا کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے لوئر دیر ميں بم کے ایک دھماکے میں ایک کمسن بچے کے جاں بحق اور ایک شخص کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ رپورٹوں کے مطابق دھماکے کی آواز دورتک سنی گئی جس سے پورے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ اس دھماکے کے بارے میں مزید تفصیلات دستیاب نہیں ہوئی ہیں۔ دوسری جانب جنوبی وزیرستان کے ہی علاقے وانا میں امن کمیٹی کے دفتر کے قریب ہونے والے بم کے دھماکے ميں زخمی ہونے والے مزید تین افراد دم توڑ گئے۔ وانا پولیس کا کہنا ہے کہ تین افراد کے دم توڑ جانے کے بعد اس دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد بارہ ہوگئی ہے۔

ٹیگس