پاکستان میں دہشت گردانہ حملہ 4 اہل کار جاں بحق
-
فائل فوٹو
پاکستان کے صوبے بلوچستان میں دہشتگردوں نے چار سکیورٹی اہلکاروں کی جان لے لی۔
سحرنیوز/پاکستان:پاکستانی میڈیا کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں واقع صمند چیک پوسٹ پر رات کی تاریکی میں دہشت گردوں نے اچانک حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں لیویز فورس کے چار اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں نے اندھادھند فائرنگ کرتے ہوئے چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔
واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان کے کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے صوبے خیبرپختونخوا کے حوالے سے جاری ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ روان سال کے دوران اس صوبے میں اب تک دہشتگردی کے دوسو چوراسی واقعات پیش آ چکے ہیں۔
سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشتگردی کے سب سے زیادہ ترپن واقعات ہوئے ہیں جبکہ اسی صوبے میں ایک سو اڑتالیس دہشتگردوں کو ہلاک بھی کیا گیا ہے۔