پاکستان کے وزیر اعظم نے ترکیہ سے اپنے چار ملکی دورےکا آغاز کردیا ہے.
سحرنیوز/پاکستان:پاکستانی میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران سمیت چار ممالک کے اپنے علاقائی دوروں کا آغاز کیا ہے۔
وہ آج بروز اتوار پہلے مرحلے میں ترکی کے دارالحکومت پہنچے ہیں۔۔وزیر اعظم پاکستان کے دفتر تعلقات عامہ کے مطابق محمد شہباز شریف آج ایک اعلیٰ سطحی وفد کی سربراہی میں لاہور سے انقرہ کے لیے روانہ ہوئے۔
پاکستانی وزیر اعظم کے دفتر نے اعلان کیا کہ شہباز شریف پچیس سے تیس مئی تک ترکی، اسلامی جمہوریہ ایران، جمہوریہ آذربائیجان اور تاجکستان کے سرکاری دورے کریں گے۔
پاکستانی وزیر اعظم ان چار ممالک کے اعلیٰ حکام سے دوطرفہ تعلقات، علاقائی مسائل ، بین الاقوامی پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔