Jun ۰۱, ۲۰۲۵ ۰۹:۵۶ Asia/Tehran
  • پاکستان کی بجلی پیداوار میں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے دریاؤں کا کیا کردار ہے؟

پاکستان اپنی ضرورت کی 27 فیصد بجلی ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر سے آنے والے دریاؤں سے حاصل کرتا ہے۔

پاکستانی حکام کے مطابق، ملک میں 9 ہزار میگاواٹ سے زائد کے پن بجلی منصوبے قائم کیے گئے ہیں، جو سالانہ تقریباً 120 ارب یونٹ بجلی فراہم کرتے ہیں۔

ان میں سے 27 فیصد بجلی دریائے سندھ اور دریائے جہلم کے پانی سے پیدا ہوتی ہے۔ تربیلا، منگلا، نیلم جہلم، کیروٹ اور غازی بروتھا جیسے اہم پن بجلی منصوبے انہی دریاؤں پر لگے ہیں۔

پاکستانی حکام نے خبردار کیا ہے کہ ہندوستان کی آبی جارحیت جاری رہی تو ان منصوبوں سے بجلی کی پیداوار متاثر ہو سکتی ہے، جس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

ٹیگس