Jun ۰۸, ۲۰۲۵ ۱۱:۰۴ Asia/Tehran
  • مالاکنڈ کے باٹا پہاڑی جنگل میں آگ کی شدت میں اضافہ، امدادی کارروائیاں جاری

باٹا کے پہاڑی سلسلے میں لگی آگ پر تیسرے روز بھی قابو نہ پایا جا سکا۔

مالاکنڈ کے باٹا پہاڑی جنگل میں لگی آگ شدت اختیار کر گئی ہے اور تیسرے روز بھی قابو نہیں پایا جا سکا۔

تیز ہوائیں اور دشوار گزار راستے امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ بن رہے ہیں، جبکہ ریسکیو اہلکار، ایف سی فورس اور مقامی افراد آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ 

ریسکیو ترجمان کے مطابق، تقریباً 8 کلومیٹر کے علاقے کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس سے جنگلی حیات کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ امدادی ٹیمیں مسلسل کوشش کر رہی ہیں، لیکن موسمی حالات اور علاقے کی جغرافیائی پیچیدگیوں کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات درپیش ہیں۔ 

ٹیگس