Jul ۰۱, ۲۰۲۵ ۱۰:۴۳ Asia/Tehran
  • رہبر معظم کی توہین، اسلام دشمنی کا مظہر — علامہ واحدی

اپنے ایک بیان میں ایس یو سی پاکستان کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے بیانات سے عالَم اسلام میں شدید اضطراب اور بے چینی پائی جاتی ہے، انکا یہ لب و لہجہ خود امریکی عوام کیلئے بھی سوالیہ نشان ہے۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے اپنے ایک بیان میں عالم اسلام کے عظیم اور قابلِ فخر راہنماء آیت اللہ امام خامنہ ای کے بارے میں امریکی صدر کے توہین آمیز ریمارکس پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کے ہاتھوں ناجائز صیہونی ریاست کی بدترین شکست پر شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، اس لئے وہ آئے روز شائستگی اور تہذیب سے گری ہوئی غیر سنجیدہ زبان استعمال کر رہے ہیں، مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ تمام دنیا کا میڈیا اور انٹیلی جنس ادارے یہ اظہار کرتے نظر آتے ہیں کہ ایران کے مقابلے میں دو ایٹمی طاقتوں کو رسواکن شکست ہوئی ہے۔

ٹرمپ کے بیانات سے عالَم اسلام میں شدید اضطراب اور بے چینی پائی جاتی ہے، ان کا یہ لب و لہجہ خود امریکی عوام کے لئے بھی سوالیہ نشان ہے۔ مراجع عظام کے بیانات سے عالم اسلام کے اضطراب کا پتہ چلتا ہے۔ ہم مرجعیت کے بیانات اور فتاوٰی کی مکمل تائید کرتے ہیں اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ رہبر معظم کی توہین عالم اسلام کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے۔ الحمد للہ ایران کے خلاف عالمی قوانین کو روندتے ہوئے جو جارحیت کی گئی، اس کے جواب میں عالَمِ اسلام نے متحد ہو کر ایران کا ساتھ دیا ہے۔ اس وقت عالمی سطح پر بیداری ہے، سامراجی طاقتوں کی سازشوں کو مسلمان اپنے اتحاد سے ناکام بنائیں گے۔

ٹیگس