ایک ماہ کی صدارت: پاکستان عالمی امن و سلامتی کی رہنمائی کرے گا
پاکستان کے دفترخارجہ نے خبر دی ہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ایک مہینے کے لئے سلامتی کونسل کے چیئرمین بن گئے ہیں
پاکستان کے دفتر خارجہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ جولائی 2025 کے لئے اقوام متحدہ ميں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل کے چیئر مین کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔
جولائی ميں، پاکستان کی سربراہی میں سلامتی کونسل کے دو اہم اعلی سطحی اجلاس ہوں گے۔
ایک اجلاس " تنازعات کے پر امن حل اور کثیر فریقی طریقہ کار کے ذریعے بین الاقوامی امن وسلامتی کی ترویج کے زیر عنوان 22 جولائی کو اور دوسرا اجلاس " یو این او اور ریجنل اینڈ انڈر ریجنل آرگنائزیشنس کے تعاون" کے زیر عنوان 24 جولائی کو ہونا طے پایا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ سلامتی کونسل کے یہ دونوں اجلاس، پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی صدارت میں ہوں گے۔
اس رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ 23 جولائی کو مسئلہ فلسطین پر ہونے والے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔