پاکستان میں عزاداران حسینی کا رہبر انقلاب اسلامی سے تجدید عہد وفا+ویڈیو
Jul ۰۶, ۲۰۲۵ ۲۱:۲۶ Asia/Tehran
یوم عاشور کے موقع پر پاکستان بھر کے لاکھوں حسینی عزاداروں نے لبیک یا حسین کے نعرے بلند کرکے رہبر انقلاب اسلامی سے وفاداری کا اعلان کیا۔
سحر نیوز/ پاکستان: یوم عاشورا کے موقع پر اسلام آباد، لاہور اور کراچی سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں سید الشہداء علیہ السلام کے لاکھوں چاہنے والوں نے ماتمی دستوں کی شکل میں جلوس نکالے اور اجتماعات منعقد کرکے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سیدعلی خامنہ ای کے ساتھ تجدید عہد کیا۔
عزاداران حسین نے اپنے ہاتھوں میں رہبرانقلاب اسلامی کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور وہ صیہونی دشمن اور امریکہ کے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کر رہے تھے۔