ایران کے جوہری مذاکرات میں سفارتکاری کی کوششوں کی حمایت؛ پاکستان کی وزارت خارجہ
Jul ۲۵, ۲۰۲۵ ۰۷:۰۵ Asia/Tehran
پاکستان نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ تعلقات کو کثیرالجہتی اور عوامی رابطوں پر مبنی سمجھتا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ تعلقات کو پاکستان کثیر الجہتی اور عوامی رابطوں پر مبنی سمجھتا ہے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کا کہنا تھا پاکستان ایران کے جوہری مذاکرات میں سفارتکاری کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، جوہری معاہدے کا حل سفارتی سطح پر ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطح کے دوروں پر مشاورت جاری ہے اور دونوں ممالک جلد ایرانی صدر کے دورے کی متفقہ تاریخ کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کی باتیں محض قیاس آرائی ہے۔