اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں: پاکستان کا واضح اعلان
پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دو ٹوک انداز میں واضح کیا ہے کہ پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیویارک میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دورۂ امریکہ ہر لحاظ سے کامیاب رہا۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ہونے والی ملاقات اور پیر کے روز ٹیلیفونک رابطہ نہایت مفید ثابت ہوا۔ نائب وزیراعظم نے باور کرایا کہ خطے میں امن مذاکرات کے بغیر ممکن نہیں۔
اسحاق ڈار نے دو ریاستی حل سے متعلق کانفرنس میں شرکت کے سوال پر وضاحت دی کہ یو این کانفرنس میں پاکستان نے اپنا بھرپور مؤقف پیش کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی قبضے کے فوری خاتمے اور دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے۔
پاکستان کے نائب وزیراعظم نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔