پاکستان:بلوچستان میں 5 دہشت گرد ہلاک
Sep ۱۷, ۲۰۲۵ ۱۶:۴۲ Asia/Tehran
-
فائل فوٹو
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز کےآپریشن میں پانچ دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔
ادھر صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے میریان میں مزنگ چوکی پر بھی درجنوں دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جہاں فائرنگ کا سلسلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا۔
آر پی او بنوں سجاد خان کے مطابق پولیس نے تین دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ چار کو زخمی کردیا۔دہشت گردوں کے ساتھی ہلاک اور زخمیوں کو لے کر فرار ہو گئے ۔
حملے میں تین پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔