ایران کے ساتھ تعاون کا فروغ چاہتے ہیں: پاکستانی وزیر دفاعی پیداوار
-
فائل فوٹو
پاکستان کے دفاعی پیداوار کے وزیر نے کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ تعاون کو وسعت دینے پر گہری دلچسپی رکھتا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے دفاعی پیداوار کے وزیر محمد رضا حیات نے آج اسلام آباد میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کے ساتھ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، بالخصوص دفاعی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
پاکستانی وزیر دفاعی پیداوار نے اس بات پر زور دیا کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اس سلسلے میں اسلام آباد حکومت بالخصوص وزارت دفاعی پیداوار کی تہران کے ساتھ تعاون کو وسعت دینے پر خصوصی توجہ مرکوز ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران پاکستان کا قریبی دوست اور بھائی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔
محمد رضا حیات نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے کے لیے مختلف حل تلاش کرنے کے لیے پرعزم ہے۔