شمالی وزیر ستان میں تکفیری دہشت گردوں کا ایک حملہ ناکام
Oct ۱۷, ۲۰۲۵ ۱۵:۴۲ Asia/Tehran
-
فائل فوٹو
۔پاکستانی ابلاغیاتی ذرائع نے شمالی وزیر ستان میں تکفیری دہشت گردوں کا ایک حملہ ناکام بنادیئے جانے کی خبر دی ہے۔
سحرنیوز/پاکستان:پاکستانی میڈیا نے فوج کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ شمالی وزیرستان میں تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں نے بارود سے بھری ایک گاڑی ایک سیکورٹی کیمپ کی دیوار سے ٹکرادی۔اس رپورٹ کے مطابق اس خودکش دھماکے کے بعد دہشت گردوں نے کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن سیکورٹی اہلکاروں کی بروقت فائرنگ میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔
پاکستانی فوج کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس خود کش دہشت گردانہ حملے میں سیکورٹی اہلکاروں کو کوئی نقصان نہیں پنہچا۔ پاکستانی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو دن میں صوبہ خیبر پختونخوا میں ٹی ٹی پی کے اٹھاسی دہشت گرد ہلاک کئے جاچکے ہیں۔