پاکستان: گيس پائپ لائن کے محافظوں پر حملہ
Oct ۲۰, ۲۰۲۵ ۱۶:۰۹ Asia/Tehran
-
فائل فوٹو
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں گیس پائپ لائن کے محافظوں پر نامعلوم حملہ آوروں کے حملے میں چار افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہوئے ہیں
سحرنیوز/پاکستان: شہر ڈیرہ اسماعیل خان کے مضافات میں گیس پائپ لائن کے قومی پروجیکٹ کی حفاظت پر تعینات بارڈر سیکورٹی فورس پر آج صبح مسلح افراد نے حملہ کردیا-
مقامی پولیس نے میڈیا ذرائع کو بتایا کہ اس دہشتگردانہ اقدام میں چار فوجی ہلاک اور گیارہ زحمی ہوئے ہیں
اب تک کسی بھی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم ماضی میں تحریک طالبان پاکستان نے بارہا صوبہ خیبرپختونخواہ میں آئل تنصیبات ، گیس پائپ لائنوں اور بجلی گھروں پر حملے کرتی رہی ہے۔