صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ستائسویں آئینی ترمیم بل پر دستخط کر دیے
ستائسویں آئینی ترمیم دونوں ایوانوں سے منظور ہونے اور صدر پاکستان کے دستخط کے بعد اب یہ بل آئین کا حصہ بن گیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: دوسری جانب سینیٹ نے ستائیسویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا۔ ادھر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان آرمی ایکٹ، پاکستان ائیر فورس ایکٹ اور پاکستان نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔
کابینہ کےاعلامیے میں کہا گیا کہ ترامیم کا مقصد افواج پاکستان سے متعلق قوانین کو ستائیس ویں آئینی ترمیم سے ہم آہنگ کرنا ہے۔
اس سے پہلے پاکستان کے ایوان بالا سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں ہوا جس میں ستائسویں ترمیم کی نئی ترامیم کی ووٹنگ کے دوران چونسٹھ ووٹ بل کی حمایت میں اور چار مخالفت میں آئے۔
سینیٹ کی کارروائی کے دوران جے یو آئی ایف نے ستائسویں ترمیم کی مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ اپوزیشن نے ترمیم کے خلاف نعرے بازی کی۔