Jan ۱۱, ۲۰۲۶ ۲۱:۲۶ Asia/Tehran
  • پاکستان نے صومالیہ کی ارضی سالمیت پر زور دیا

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صومالیہ کی ارضی سالمیت کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سنیٹر اسحاق ڈار نے اسلامی تعاون تنظيم او آئی سی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اسلام آباد حکومت صومالیہ کے تعلق سے صیہونی حکومت کے اقدامات کی مذمت کرتی ہے۔انھوں نے کہا کہ نام نہاد سومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے تعلق سے صیہونی حکومت کا اقدام بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

سینٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان صومالیہ کی خودمختاری، وحدت اور ارضی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کا اقدام صومالیہ کی مسلمہ بین الاقوامی سرحدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے جو ہارن آف افریقا اور بحیرہ احمر میں امن و سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسی کے ساتھ غزہ میں جںگ کے خاتمے اور انسانی امداد پہنچانے کے لئے کوششیں تیز کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا اور اعلان کیا کہ پاکستان او آئی سی اور عرب ملکوں کے ساتھ مل کر فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کے لئے تعاون کرے گا۔۔

ٹیگس