ہندوستان میں نیپاہ وائرس پھیلنے پر پاکستان میں ہائی الرٹ جاری
پاکستان میں تمام ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور زمینی سرحدوں پر سخت اسکریننگ کا حکم دیا گیا ہے
ہندوستان میں نیپاہ وائرس پھیلنے پر پاکستان میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔
پاکستان میں تمام ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور زمینی سرحدوں پر سخت اسکریننگ کا حکم دیا گیا ہے، جب کہ ہر آنے والے اور ٹرانزٹ مسافر کی 100 فیصد اسکریننگ لازمی قرار دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ 21 دن کی مکمل سفری ہسٹری کی تصدیق کی ہدایت کی گئی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
نیپاہ سے متاثرہ یا ہائی رسک علاقوں سے آنے والوں پر خصوصی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ تھرمل اسکریننگ اور طبی معائنہ ہر مسافر کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے، اور تمام کلیئرنس کے بغیر کسی فرد کو پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال میں کم از کم 5 نیپاہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔