وزیرِاعظم کے لیے بعض وزرا مشکلات پیدا کرتے ہیں: بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم مثبت انداز میں مسائل کا حل نکالنا چاہتے ہیں تاہم کابینہ کے بعض اراکین کام میں خلل ڈالتے ہیں۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف نے خواجہ آصف کو اپنی بات واپس لینے کا موقع دیا مگر وزیرِ دفاع معافی مانگنے کے لیے تیار نہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے مہاجرین کی مخصوص نشستوں پر بھی تنقید کی اور کہا کہ اگر کوئی وزیر کہے کہ ہم جیب میں 12 سیٹیں لے کر آتے ہیں تو کیسے اس کا ساتھ دیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم وزیرِ اعظم کو کامیاب ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں، وزیرِ اعظم کامیاب ہوں گے تو پاکستان کامیاب ہو گا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی کے دوستوں کو بتاتا ہوں کہ آپ کے مسائل پیپلز پارٹی کے ساتھ نہیں، کابینہ میں بیٹھے آپ کے ارکان کے ساتھ ہیں، آپ کے کابینہ میں بیٹھے دوست آپ سے غلط بیانی کر رہے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی کے دوستوں کو بتاتا ہوں کہ آپ کے مسائل پیپلز پارٹی کے ساتھ نہیں، کابینہ میں بیٹھے آپ کے ارکان کے ساتھ ہیں، آپ کے کابینہ میں بیٹھے دوست آپ سے غلط بیانی کر رہے ہیں۔
بلاول بھٹو نے پورے ملک میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ بھی کیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel