پاکستان نے شام کی خودمختاری اور ارضی سالمیت کی حمایت کردی
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i455446-پاکستان_نے_شام_کی_خودمختاری_اور_ارضی_سالمیت_کی_حمایت_کردی
پاکستان کے وزیر خارجہ نے  شام کے عبوری وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں مشرق وسطیٰ، مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں اور فلسطین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
(last modified 2026-08-20T15:59:41+00:00 )
Aug ۲۰, ۲۰۲۶ ۱۹:۲۳ Asia/Tehran
  • پاکستان نے شام کی خودمختاری اور ارضی سالمیت کی حمایت کردی

پاکستان کے وزیر خارجہ نے  شام کے عبوری وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں مشرق وسطیٰ، مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں اور فلسطین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج (جمعرات) کو اسلام آباد میں شام کے عبوری وزیر خارجہ اسد الشیبانی سے ملاقات کی۔ فریقین نے دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے فلسطین، مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں، افغانستان، جنوبی ایشیا کی صورتحال اور مشرق وسطیٰ کی  صورتحال سمیت علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اسحاق ڈار نے شام کی خودمختاری، اتحاد اور ارضی سالمیت کی حمایت کے پاکستانی عزم پر زور دیا۔ الشیبانی نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کیا اور ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے میں اسلام آباد کے کردار کو سراہا۔ پاکستان اور شام کے وزرائے خارجہ نے خطے  میں امن و استحکام اور خوشحالی کے لیے تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

الشیبانی نے  پاکستانی وزیر تجارت جام کمال خان سے بھی ملاقات کی اور مشترکہ سرمایہ کاری فورم کے قیام اور پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ اطلاعات کے مطابق، 19 سال میں شام کے  وزیر خارجہ کا پاکستان کا یہ پہلا  دورہ ہے۔