یکطرفہ ایران مخالف پابندیاں ناقابل قبول: پاکستان
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i455730-یکطرفہ_ایران_مخالف_پابندیاں_ناقابل_قبول_پاکستان
پاکستان کے دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم  بین الاقوامی قوانین کے مطابق ایران کے ساتھ تجارت جاری رکھیں گے۔
(last modified 2026-08-27T09:51:37+00:00 )
Aug ۲۷, ۲۰۲۶ ۱۳:۲۱ Asia/Tehran
  • یکطرفہ ایران مخالف پابندیاں ناقابل قبول: پاکستان

پاکستان کے دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم  بین الاقوامی قوانین کے مطابق ایران کے ساتھ تجارت جاری رکھیں گے۔

سحرنیوز/پاکستان: اسلام آباد سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے آج جمعرات کو اپنی ہفتے وار پریس بریفنگ میں ایران کے خلاف امریکہ کی اقتصادی دہشت گردی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان نے یک طرفہ اقدامات کو ہمیشہ مسترد کیا ہے اور یک جانبہ پابندیوں کو قبول نہیں کرتا۔

انھوں نے کہا کہ یک جانبہ پابندیوں کے نتائج منفی ہوتے ہیں اور پاکستان انہیں بین الاقوامی قوانین کے مطابق نہیں سمجھتا۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان باہمی معاہدوں کے مطابق ایران کے ساتھ تجارت جاری رکھے گا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel