بیرسٹر افتخار گیلانی پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے نئے وزیر اعظم
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i455796-بیرسٹر_افتخار_گیلانی_پاکستان_کے_زیر_انتظام_کشمیر_کے_نئے_وزیر_اعظم
مسلم لیگ ن کے افتخار گیلانی پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے 17 ویں وزیرِ اعظم منتخب ہو گئے ہیں۔
(last modified 2026-08-28T13:22:48+00:00 )
Aug ۲۸, ۲۰۲۶ ۱۶:۵۲ Asia/Tehran
  • بیرسٹر افتخار گیلانی پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے نئے وزیر اعظم

مسلم لیگ ن کے افتخار گیلانی پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے 17 ویں وزیرِ اعظم منتخب ہو گئے ہیں۔

سحرنیوز/پاکستان: مظفرآباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی قانون ساز اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیر اعظم منتخب کر لیا۔

افتخار گیلانی نے 30 ووٹ حاصل کیے، پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے لئے نامزد امیدوار سردار مختار احمد خان عباسی نے 14 ووٹ حاصل کیے۔

نو منتخب وزیر اعظم کو مسلم لیگ (ن) کے علاوہ عوامی دستِ بازو اور جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے بھی ایک ایک ووٹ ملا۔

وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت سے ایک گھنٹے کی تاخیر کے بعد دو بجے کے بجائے تین بجے شروع ہوا، جس میں ارکان اسمبلی نے ووٹ دے کر قائدِ ایوان کا انتخاب کیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیرِ اعظم کے عہدے کے لیے نامزد کیا تھا۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے اراکین کی تعداد 32 ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے 14 اراکین ہیں، 7 نشستوں پر انتخابات ہونے ابھی باقی ہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel