اسلام آباد ضرور آئیں گے: بیرسٹر گوہر
Sep ۲۳, ۲۰۲۶ ۱۵:۰۰ Asia/Tehran
پاکستان تحریک انصاف، پی ٹی آئی، کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اسلام آباد ضرور آئیں گے، پُرامن ماحول برقرار رکھا جائے گا۔
سحرنیوز/پاکستان: اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف، پی ٹی آئی، کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لانگ مارچ ضرور ہوگا۔
اپنے بیان میں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا، 27 ستمبر کو لانگ مارچ ضرور ہوگا اور مکمل طور پر پُرامن ہوگا۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم اسلام آباد کی طرف آئیں گے اور پُرامن ماحول کو برقرار رکھا جائے گا، لانگ مارچ اسلام آباد پہنچے گا، اسٹال لگے ہوں گے اور میلے کا سماں ہوگا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس