پاکستان: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات جاری
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i457150-پاکستان_حکومت_اور_اپوزیشن_کے_درمیان_مذاکرات_جاری
پاکستان میں وفاقی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر چیمبر میں، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے زیرِ صدارت جاری ہیں۔
(last modified 2026-10-14T12:20:39+00:00 )
Oct ۰۲, ۲۰۲۶ ۱۲:۵۹ Asia/Tehran
  • پاکستان: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات جاری

پاکستان میں وفاقی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر چیمبر میں، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے زیرِ صدارت جاری ہیں۔

سحرنیوز/پاکستان:  میڈیا رپورٹوں کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ ناصر عباس، اسد قیصر، عامر ڈوگر جبکہ پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر، شیری رحمان اورحکومت کی جانب سے محسن نقوی، رانا ثنا اللہ، طلال چودھری، امیر مقام اور طارق فضل چوہدری مذاکرات میں شریک ہیں۔

اس موقع پر خیبر پختون خوا میں قومی سلامتی اور امن و امان کی صورتِ حال پر وزیرِ داخلہ نے بریفنگ دی۔

حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کے درمیان نمازِ جمعہ کا وقفہ لیا گیا، نمازِ جمعہ میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے لیے دعا کی گئی، دعا خصوصی طور پر پارلیمنٹ کی مسجد کے امام نے کروائی۔

نمازِ جمعہ کے بعد حکومت اور اپوزیشن کے درمیان دوبارہ مذاکرات شروع ہوگئے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel