پاکستان: خیبر پختونخوا میں ایمر جنسی، اختیارات گورنر کو منتقل
اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق صدرِپاکستان آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر خیبرپختونخوا صوبے میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔
سحرنیوز/پاکستان: رپورٹ کے مطابق صدر زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی سمری پر دستخط کر دیئے، صدر کے دستخط کے بعد خیبرپختونخوا میں آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی نافذ ہو گئی ہے۔
پاکستان کی وفاقی کابینہ نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ایمرجنسی لگانے کی منظوری دی، جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے صدر زرداری کو خیبرپختونخوا میں حالات کی سنگینی دیکھتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کرنے کی باضابطہ سفارش کی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی کابینہ نے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سے صوبائی حکومت کی دانستہ لاتعلقی کے پیش نظر حالات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
وفاقی کابینہ نے وزیرِ اعظم کو تجویز دی کہ وہ صدر کو مشورہ دیں کہ حالات کی سنگینی کے پیش نظر صدر مملکت آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے صوبہ خیبر پختونخوا میں آئین پاکستان کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی کا نفاذ کریں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel