ایمرجنسی ختم کرنے کی شرط پر مذاکرات نہیں ہوں گے: رانا ثناء اللہ
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i457822-ایمرجنسی_ختم_کرنے_کی_شرط_پر_مذاکرات_نہیں_ہوں_گے_رانا_ثناء_اللہ
سیاسی امور میں پاکستان کے وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ ایمرجنسی ختم کرنے کی شرط پر مذاکرات نہیں ہوں گے۔
(last modified 2026-10-18T11:58:57+00:00 )
Oct ۱۸, ۲۰۲۶ ۱۵:۲۸ Asia/Tehran
  • ایمرجنسی ختم کرنے کی شرط پر مذاکرات نہیں ہوں گے: رانا ثناء اللہ

سیاسی امور میں پاکستان کے وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ ایمرجنسی ختم کرنے کی شرط پر مذاکرات نہیں ہوں گے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا رپورٹ کے مطابق رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم نے چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری کے لیے اپوزیشن لیڈر کو دو خط لکھے، اب جواب کا انتظار کر رہے ہیں، اپوزیشن لیڈر بتائیں وزیراعظم سے ملنے کب آرہے ہیں؟

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ ایمرجنسی واپس لینے کی شرط پر پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کرے تو بات ہوسکتی ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کی کوئی تیسری جگہ نہیں، ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہی ہوگی۔

حکومت نے محمود اچکزئی کی وزیراعظم سے ملاقات کے لیے تیسری جگہ مقرر کرنے کی شرط مسترد کر دی، خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی واپس لینے کی شرط پر بھی پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکار کر دیا۔

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس کسی کی ذاتی ملکیت نہیں، ریاست کی ملکیت ہے، پہلے بھی ایسی ضدیں کی جاچکی ہیں، یہ طریقہ قبول نہیں۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel