پاکستان: صوبۂ خیبرپختونخوا میں گورنر کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i458920-پاکستان_صوبۂ_خیبرپختونخوا_میں_گورنر_کو_مزید_اختیارات_دینے_کا_فیصلہ
پاکستان کی وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتِ حال کے پیش نظر گورنر فیصل کریم کنڈی کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
(last modified 2026-11-15T11:34:27+00:00 )
Nov ۱۵, ۲۰۲۶ ۱۵:۰۴ Asia/Tehran
  • پاکستان: صوبۂ خیبرپختونخوا میں گورنر کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ

پاکستان کی وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتِ حال کے پیش نظر گورنر فیصل کریم کنڈی کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات سے متعلق آرڈیننس صدر مملکت آصف علی زرداری کو ارسال کر دیا ہے، جسے شہباز شریف کی ایڈوائس پر جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

مجوزہ آرڈیننس کے تحت ایمرجنسی کے دوران گورنر کو وسیع اختیارات حاصل ہوں گے، جبکہ صوبے کے 12 خصوصی اضلاع سے متعلق بھی گورنر کے اختیارات میں اضافہ کیا جائے گا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی آرڈیننس کی وجہ سے قومی اسمبلی کا اجلاس دوبارہ طے کیا گیا ہے، کیونکہ اجلاس طلب ہونے کی صورت میں آرڈیننس جاری نہیں کیا جاسکتا۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel