بہارستان تہران کا پرانہ علاقہ
Mar ۰۵, ۲۰۱۸ ۲۱:۵۵ Asia/Tehran
فوٹو گیلری
بہارستان تہران کے ان پرانے علاقوں میں سے ہے جو تہران کے دارالحکومت بننے سے 231 سال قبل اس نام سے مشہور ہوا۔ جناب محمدخان ہر چند کہ تہران شہر میں دلچسپی رکھتے تھے اور انہیں یہ شہر پسند تھا لیکن اس کے باوجود گلستان محل کو وہ پسند نہیں کرتے تھے اور فیصلہ کیا کہ اس شہر کے شمالی علاقے میں ایک عمارت تعمیر کی جائے۔ انہوں نے تہران کے شمالی علاقے کی ایک پرانی عمارت کو تعمیر کیا اور اسے وسیع کیا جو بعد میں نگارستان باغ کے نام سے مشہور ہوا اور اسے ولیعہد کی اقامت گاہ قرار دیا۔ اس وسیع و عریض عمارت کی تعمیر کے بعد جو نگارستان منزل کے نام سے مشہور ہے اس کا جنوبی حصہ باغ بہارستان اسکوائر میں تبدیل ہوا۔