تہران میں عالمی ورلڈ کپ
Jul ۱۱, ۲۰۱۸ ۰۰:۲۶ Asia/Tehran
فوٹو گیلری
فیفا ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ جو روس میں اس وقت اپنے آخری مراحل میں ہے یوں لگ رہا ہے کہ یہ ورلڈ کپ روس میں نہیں بلکہ ایران میں ہو رہا ہے۔ اس لئے کہ ایرانی عوام چاہے وہ گھروں میں ہوں یا دکانوں میں پبلک مقامات پر ہوں یا دوسری جگہوں پر فٹبال میچ کو ضرور دیکھتے ہیں حتی اگر ٹیلی ویژن یا موبائل کی سہولت میسر نہ ہو تو ریڈیو پر فٹبال کی کمنٹری سنتے ہیں۔ اس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ایران میں فٹبال خاص طور سے ورلڈ کپ کو کتنی اہمیت حاصل ہے۔