Jan ۱۵, ۲۰۱۹ ۰۱:۲۹ Asia/Tehran
  • ایران میں کارگو طیارہ حادثے کا شکار

فوٹو گیلری

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بوئنگ سات سو سات قسم کا یہ کارگو طیارہ تہران کے قریب ایمرجنسی لینڈنگ کرتے ہوئے البرز کے فتح ایرپورٹ پر حادثے کا شکار ہو گیا۔

فوج کے تعلقات عامہ کے بیان کے مطابق اس کارگو طیارے میں ایر پورٹ کی دیوار سے ٹکرانے کے بعد آگ لگ گئی۔

در ایں اثناء ایمرجنسی ادارے کے ترجمان مجتبی خالدی کا کہنا ہے کہ اس جہاز میں سولہ افراد سوار تھے جن میں سے دس افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور طیارے کے انجینئیر کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے میں زخمی ہونے والے پانچ افراد استپال میں دم توڑ گئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد پندرہ ہوگئی ہے۔

ٹیگس