کریمۂ اہل بیت (ع) کا حرم مبارک کھول دیا گیا
May ۲۶, ۲۰۲۰ ۰۸:۳۷ Asia/Tehran
سولہ مارچ کو کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر ایران کے انسداد کورونا قومی ہیڈ کواٹر کی تجویز پر تمام مذہبی مقامات کو بند کر دیا گیا تھا۔ مگر ۶۹ روز کی بندش کے بعد ہیڈ کواٹر نے مقامات مقدسہ کو کھولنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد پیر کے روز سے سبھی حرمہائے مبارک منجملہ روضۂ حضرت معصومہ قم (ع) کو کھول دیا گیا۔ یہ مقامات طلوع سے غروب تک کھلے رہیں گے اور اس دوران زائرین کرام جاری کی گئیں لازمی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے زیارت سے شرفیاب ہو سکیں گے۔