کوو ایران برکت ویکسین کی انسانی آزمائش کا دوسرا اور تیسرا مرحلہ شروع
Mar ۱۵, ۲۰۲۱ ۲۰:۲۱ Asia/Tehran
ایران کی تیار کردہ کورونا ویکسین ( کوو ایران برکت ) کی رضاکارانہ طور پر 56 افراد پر پہلی انسانی آزمائش کے کامیاب نتائج کے بعد پیر 15 مارچ 2021 کو تہران کے ارم ہوٹل میں انسانی آزمائش اور کلینیکل ٹرائل کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے