Oct ۳۱, ۲۰۲۱ ۲۰:۱۹ Asia/Tehran
  • آلو، سدابہار اور سب کا وفادار۔ تصاویر

آلو، خدائے سبحان کی دی ہوئی ایک ایسی نعمت ہے جس کا شمار سدابہار وفادار اور ہر دلعزیز سبزیوں میں ہوتا ہے۔

ایسی سبزی جو پورے سال ہر غریب و امیر کے دسترخوان کی زینت بنتی ہے اور معاشرے میں ہر سطح کے لوگ اس نعمت سے بھرپور طریقے سے فیضیاب ہوتے ہیں۔

بالعموم یہ سبزی سستے داموں پر دستاب ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ سال کے بارہ مہینوں میں اسے کھانوں میں خوب پذیرائی حاصل ہوتی ہے۔ دنیا کی بہت سی لذیذ غذائیں اسی آلو کی مرہون منت ہیں۔

پیش خدمت تصاویر میں ایران کے نورآباد علاقے کے مزرعے کو دیکھا جا سکتا ہے جہاں کاشتکار آلو کی فصل کاٹنے میں مصروف ہیں۔

ٹیگس