Dec ۲۰, ۲۰۲۲ ۲۰:۲۰ Asia/Tehran
  • شب یلدا کے تہوار کی تیاری

ایران کے مختلف شہروں میں ایران کی قدیم روائت شبہ چلہ یا شب یلدا کی خریداری کے لئے بازاروں میں تل دھرنے تک کی جگہ تک نہیں ہے۔ تربوز، انار اور دیگر پھلوں کے ساتھ ساتھ خشک میوے کی دکانیں خریداروں سے بھری ہیں اور لوگوں میں اس قدیم اور روائتی تہوار کو منانے کے لئے خاصا جوش و ولولہ پایا جا رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اکیس اور بائیس دسمبر کی درمیانی شب کو، جو کہ سال کی طویل ترین رات ہے، شب چلہ یا شب یلدا کہا جاتا ہے جس میں ایرانی عوام اپنے والدین اور بزرگوں کے گھروں میں جا کر صلہ رحمی بجا لاتے ہیں ۔ لوک داستانیں سنانا اور حافظ شیرازی کے اشعار پڑھنا بھی اس رات کی روائتوں میں شامل ہے۔

یہ روائت مغربی ایران سے لیکر وسطی ایشیا اور افغانستان کے مختلف علاقوں تک پھیلی ہوئی ہے۔

ٹیگس