اسلامی جمہوریہ ایران روبوٹ کے میدان میں
May ۱۳, ۲۰۲۱ ۰۹:۵۹ Asia/Tehran
انسان نما "سرنا4 " ایرانی روبوٹ 2020 کے ٹاپ 10 روبوٹس میں شامل ہے۔
سرنا 4 نامی انسان نما روبوٹ کی چوتھی نسل سے تعلق رکھنے والا یہ روبوٹ مکمل طور سے ایران میں ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تعاون سے تعمیر کئے گئے سرنا 4 روبوٹ کو حال ہی میں امریکی سوسائٹی آف میکینیکل انجینئرز (ASME) نے 2020 کے 10 بہترین روبوٹ کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
نئے روبوٹ کی لمبائی 170 سینٹی میٹراور وزن 70 کلوگرام ہے۔
سرنا 4 ایک مکمل ایرانی روبوٹ ہے جسے ایرانی سائنسدانوں کی محنت اور انتھک کوششوں سے ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔