جدیدترین سہولتوں سے لیس ایک پیشرفتہ انگوٹھی
Dec ۱۷, ۲۰۲۱ ۰۶:۰۵ Asia/Tehran
دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس نگوٹھی بازار میں آچکی ہے۔ اسے فن لینڈ کی میڈیکل ٹیکنالوجی کمپنی ‘اورا’ نے بنایا ہے۔
یہ انگوٹھی دراصل صحت کے حوالے سے ایک ٹریکر کے طور پر کام کرتی ہے۔ کچھ لوگوں کو کلائی پر کچھ بھی پہننا پسند نہیں ہوتا اور انہیں ہیلتھ ٹریکر گھڑی یا بینڈ باندھنے میں دشواری پیش آتی ہے۔ یہ گھڑی ایسے لوگوں کو بھی مدِنظر رکھتے ہوئے بنائی گئی ہے۔
اس کا وزن ہلکا ہے تاہم اس کے فیچرز بےشمار ہیں۔ یہ 6 سے 13 نمبر سائزز میں دستیاب ہے اور 3 مختلف رنگوں کی حامل ہے جس میں سنہرا، کالا اور سِلور شامل ہے۔
اس انگوٹھی میں نیند اور بیداری کو ٹریک کرنے کا انتظام ہے۔ اس کے علاوہ جسمانی درجہ حرارت، دھڑکن، سانس لینے کے عمل، ورزش اور یہاں تک کہ غیر متحرک پوزیشن کو بھی ٹریک کرنے کا سسٹم اس گھڑی میں موجود ہے۔
بشکریہ
ایکسپریس نیوز