بازار میں آگیا انوکھا ماسک، ماسک سے حساس لوگ بھی کرسکیں گے استعمال
جنوبی کوریا میں ایسا ماسک بازار میں آ گیا ہے جو لوگوں کی صرف ناک ہی ڈھانپتا ہے۔ کچھ لوگ ماسک کے مخالف ہیں اور ان کی دلیل یہ ہے کہ ہم ماسک پہن کر اپنی کی آکسیجن کو دوبارہ اپنے ہی اندر لے لیتے ہیں جو نقصان دے ہے لیکن اب ان لوگوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
جنوبی کوریا میں اسے کورونا ماسک فروخت ہو رہے ہیں جو ایک پٹی کی صورت میں محض ناک کو ہی ڈھانپتے ہیں جنہیں ’کوسک‘ کا نام دیا گیا ہے جبکہ کوویڈ-19 کی وبا سے بچنے کے لیے منہ اور ناک کو سختی سے ڈھانپنا ہوتا ہے۔
کوریائی زبان میں ’کو‘ کا مطلب ناک ہوتا ہے جس میں ماسک کے آخری دو حروف ملاکر اسے ’کوسک‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اسے بنانے اور پہننے والوں کا خیال ہے کہ یہ ماسک کھانے اور پینے کی سہولت دیتا ہے اور ساتھ میں ناک سے وائرس کے داخلے کو بھی روکتا ہے۔ تاہم طبی ماہرین نے اسے ایک احمقانہ عمل قرار دیا ہے تاہم یہ نہ صرف کوریا میں مقبول ہوا ہے بلکہ میکسیکو تک بھی جاپہنچا ہے۔
اس رجحان پر ٹویٹر صارفین نے بھی بہت مذاق اڑایا ہے۔ لیکن کوسک پہننے والوں کا خیال ہے کہ کورونا وائرس ناک کے ذریعے قدرے ذیادہ حملہ آور ہوتے ہیں۔ پھر کچھ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ ماسک نہ پہننے کے مقابلے میں بہتر ہے کہ ناک کا پردہ ہی کرلیا جائے۔
تاہم وباؤں کی ماہر کیتھرائن بینیٹ کا خیال ہے کہ یہ عجیب و غریب رحجان ہے اور اس کا بہت معمولی فائدہ ہی ہوسکتا ہے۔ کوسک اب بھی کوریا میں مقبول ہورہے ہیں اور ان کی کم سے کم قیمت 8 ڈالر کے برابر ہے۔