Mar ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۴:۳۱ Asia/Tehran
  • ایران میں پہلی بار جدید ترین ٹیکنک کے ذریعے اعضا کی پیوندکاری

ایرانی ڈاکٹروں نے ملک میں پہلی بار اعضا کی پیوندکاری کے دوران جدید ترین میڈیکل ٹیکنک، موڈیفائڈ الٹرا فیلٹریشن سسٹم کو استعمال کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

ایران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنس کے ڈائریکٹر کلینکل آپریشنز ڈاکٹر نادر توکلی نے بتایا ہے کہ اس آپریشن کے دوران ہارٹ اٹیک سے دوچار غیر مستحکم بلڈپریشر کے حامل مریض کے جگر اور گردے کی کامیاب پیوندکاری کی گئی۔انہوں نے کہا کہ اس آپریشن کے بعد جس میں ایک سو پچاس ماہرین کی میڈیکل ٹیم نے حصہ لیا، ایران ایم یو ایف میڈیکل ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے والے دنیا کے گنے چنے ملکوں میں شامل ہوگیا۔

واضح رہے کہ اعضا کی پیوندکاری کا ایرانی مرکز اس شعبے میں دنیا کے بہترین اور بڑے مراکز میں سے ایک ہے اور ہر سال قرب و جوار کے ملکوں سے سیکڑوں مریضں علاج کے لیے یہاں آتے ہیں۔

ٹیگس