Mar ۱۰, ۲۰۲۲ ۰۵:۵۵ Asia/Tehran
  • خنزیر کے دل کی پیوندکاری کروانے والے شخص کا کیا ہوا؟

ڈیویڈ بینیٹ خنزیر کے دل سے ٹرانسپلانٹ کرانے کے بعد پچھلے کئی دنوں سے طبی مسائل کا شکار تھے تاہم دو ماہ بعد اُن کا انتقال ہوگیا ہے۔

یونیورسٹی آف میری لینڈ میڈیکل سینٹر (UMMC) نے بتایا کہ عارضۂ  قلب میں مبتلا 57 سالہ ڈیوڈ جنہوں نے جینیاتی طور پر تبدیل شدہ خنزیر کے دل کا ٹرانسپلانٹ کروایا تھا منگل کی سہ پہر انتقال کرگئے ہیں۔

اسپتال نے اپنے بیان میں کہا کہ مریض کی حالت کئی دن پہلے سے بگڑنا شروع ہو گئی تھی۔ ڈیوڈ کو، یہ واضح کرنے کے بعد بھی کہ وہ صحت یاب نہیں ہوں گے، “خصوصی دیکھ بھال” کی سہولت فراہم کی گئی۔ ہسپتال نے کہا کہ ڈیوڈ اپنے آخری وقت میں اہلخانہ کے ساتھ بات چیت کرنے میں کامیاب رہے۔

ٹیگس