یوکرین کی جنگ فضا میں پہنچی، روسی خلائی ایجنسی نے ناسا سے توڑا رشتہ
Apr ۰۵, ۲۰۲۲ ۰۴:۵۷ Asia/Tehran
روسی خلائی ایجنسی روسکوسموس کے سربراہ ڈمتری روگوزین نے اطلاع دی ہے کہ روس بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) میں اپنا تعاون معطل کر رہا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق روگوزین نے کہا کہ روس ناسا، یورپی اسپیس ایجنسی (ای ایس اے) اور کینیڈین اسپیس ایجنسی (سی ایس اے) کے ساتھ اپنی شراکت کو بھی معطل کردے گا۔
روسی زبان میں لکھے گئے ٹویٹس میں روگوزین نے کہا: “عالمی خلائی اسٹیشن اور دیگر مشترکہ منصوبوں میں ہمارے اور شراکت داروں کے درمیان تعلقات کی بحالی غیر قانونی پابندیوں کے مکمل اور غیر مشروط طریقے سے ہٹانے جانے سے ہی ممکن ہے۔”
روگوزین نے مزید کہا کہ ہم نے NASA، ای ایس اے اور سی ایس اے کو ایک خط بھیجا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا کہ وہ روسی راکٹ اور خلائی صنعت میں متعدد کاروباری اداروں کے خلاف پابندیاں ختم کردیں۔