Jul ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۸:۰۸ Asia/Tehran
  • ایران ایک اور سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کے لئے تیار

ایران کے خلائی ادارے کے سربراہ نےکہا ہے کہ ایران میں تیار شدہ ایک اور سیٹلائٹ خلا میں روانہ ہونے کے لئے تیار کر لیا گیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے خلائی ادارے کے سربراہ حسن سالاریہ نے کہا ہے کہ یہ سیٹلائٹ، موسم خزاں میں خلا میں بھیج دیا جائے گا۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ ایران اور علاقے کے دیگر ممالک کی خلائی ٹیکنالوجی کے درمیان سب سے بڑا فرق یہ ہے کہ ایران نے اپنی صلاحیتوں اور ملک کی  توانائیوں پر انحصار کرتے ہوئے اس سلسلے کی ٹیکنالوجی میں خودکفیل ہونے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمنوں کی جانب سے عائد تمام پابندیوں کے باوجود، اسلامی جمہوریہ ایران نے خلائی ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں ضروری مہارت اور وسائل حاصل کرکے اس میدان میں قدم جمالیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلائی ٹیکنالوجی کے سلسلے میں گذشتہ چار دہائیوں سے ترقی کا سلسلہ کبھی رکا نہیں ہے۔  خلائی شعبے کے سربراہ حسن سالاریہ نے زور دیکر کہا کہ پابندیوں نے ایران کو خود کفالت کا راستہ دکھایا ہے۔

خلائی ادارے کے سربراہ نے مزید کہا کہ آج اسپیس کے شعبے میں ترقی کسی بھی ملک کے اقتدار اعلی کو یقینی بنانے میں مرکزی کردار ادا کرسکتی ہے۔ 

ٹیگس