Oct ۰۶, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۷ Asia/Tehran

جاپانی کمپنی نے 15 فٹ اونچا حیرت انگیز روبوٹ تیار کر لیا ہے۔

سحرنیوز/سائنس اور ٹکنالوجی: عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ٹوکیو میں قائم اسٹارٹ اپ Tsubame انڈسٹریز نے 4.5 میٹر لمبا (14.8 فٹ) اور چار پہیوں والا ایک دیوہیکل حیرت انگیز روبوٹ تیار کیا ہے، جس کی قیمت 3 ملین ڈالر رکھی گئی ہے۔
اس روبوٹ کو تیار کرنے میں 2 برس لگے اور اس پر 30 لاکھ امریکی ڈالرز خرچ ہوئے ہیں، یہ 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتا ہے، اور اس کے کاک پٹ میں بیٹھ کر بھی اسے آپریٹ کیا جا سکتا ہے۔

روبوٹ کا نام آرکچیکس (Archax) ہے، 3.5 ٹن وزنی اس روبوٹ کی نقاب کشائی اس ماہ کے آخر میں جاپان موبیلٹی شو میں کی جائے گی۔

جاپانی کمپنی کا منصوبہ ہے کہ ایسے 5 دیوہیکل روبوٹ فروخت کے لیے تیار کیے جائیں، اور اس نے امید ظاہر کی ہے کہ ایک دن یہ روبوٹ آفت زدہ علاقوں اور خلاء میں کام کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

ٹیگس