Apr ۲۶, ۲۰۱۸ ۱۵:۳۳ Asia/Tehran
  • قرآن کی وحدت آفریں رسی کو مضبوطی سے تھامنے پر زور

قرآ‏ن کریم کے عالمی مقابلوں کے اختتام پر جاری ہونے ہونے والے بیان میں قرآن کی وحدت آفریں رسی کو مضبوطی سے تھامنے پر زور دیا گیا ہے۔

بیان میں عالمی سامراجی اور صیہونی طاقتوں کی جانب سے امت مسلمہ کے درمیان اختلافات ڈالنے کی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے یہ بات زور دے کر کہی گئی ہے کہ قرآن کریم سے تمسک اور اس کی تعلیمات پر عمل امت مسلمہ کی نجات کا واحد راستہ ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قرآن مقابلوں کے شرکا امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کا پیغام دیتے ہیں اور تاریخ کے اس حساس دور سے کامیابی کے ساتھ عبور کرنے کے خواہاں ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس قرآنی اجتماع کا پیغام امت کے درمیان مودت اور رحمت کا فروغ، بڑے اور چھوٹے شیطانوں سے انکار، عالم اسلام کے دشمنوں کے ساتھ ہر قسم کے رابطوں کی نفی اس قرآنی اجتماع کا پیغام ہے۔
قابل ذکر ہے کہ قرآن کریم کے پینتسویں بین الاقوامی مقابلے بدھ کی شام تہران میں ختم ہو گئے۔ بیس اپریل سے شروع ہونے والے ان مقابلوں میں دنیا کے چوراسی ملکوں کے سیکڑوں حفاظ اور قاریان قرآن کریم شریک ہوئے۔

ٹیگس