Dec ۲۵, ۲۰۱۹ ۰۹:۰۰ Asia/Tehran

حضرت عیسی علیہ السلام 25 دسمبرکو مقبوضہ فلسطین کے شہر بیت لحم میں پیدا ہوئے- اس مناسبت پر ہم اپنے تمام ناظرین ، سامعین اور قارئین کرام کی خدمت میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہیں-

حضرت عیسی مسیح علیہ السلام اولوالعزم انبیاء میں سے ایک ہیں -

اولوالعزم انبیاء:

نوح علیہ السلام، ابراہیم علیہ السلام، موسی علیہ السلام، عیسی علیہ السلام اور محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم۔

قرآن کریم نے وضاحت کے ساتھ بیان فرمایا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام  ابھی تک زندہ ہیں:

"و قولھم اِنَا قتلنا المسیح عیسی ابن مریم رسول اللہ و ما قتلوہ و ما صلبوہ ولکن شُبّه لھم و اِنّ الذین اختلفوہ فیه لفی شک منه ما لھم به من علم اِلّا اتباع الظن و ما قتلوہ یقیناً  بل رفعه اللہ الیه و کان اللہ عزیزاً حکیماً"۔ سورہ نساء، آیات 157، 158۔

"اورانکے اس قول کے سبب کہ ہم نے اللہ کے رسول مسیح ابن مریم کو قتل کیا ہے، جبکہ درحقیقت انہوں نے نہ انہیں قتل کیا اور نہ سولی چڑھایا بلکہ ان کیلئے شبیہ بنا دیا گیا تھا اور جن لوگوں نے اس میں اختلاف کیا وہ اس میں شک میں مبتلا ہیں، ظن کی پیروی کے علاوہ انہیں اس بارے میں کوئی علم نہیں اور انہوں نے مسیح کو قتل نہیں کیا۔ بلکہ اللہ نے انہیں اپنی طرف اٹھایا اور بے شک اللہ بڑا غالب آنے والا اور حکیم ہے"۔

خداوند عالم نے اپنی حکمت کے تحت حضرت عیسی علیہ السلام کو ایک مخصوص جگہ منتقل کر دیا ہے تاکہ ایک دن ظاہر ہو کر امام عصر عج کی اقتدا اور انکی حمایت کرسکیں۔

حضرت عیسی ابن مریم علیہ السلام کی والدہ گرامی صدیقہ، طاہرہ اور برگزیدہ خاتون تھیں۔ قرآن مجید میں ایک سورہ سورہ مریم کے  نام سے ہے اور حضرت مریم (س) کو خدا کی نشانی، مثال اورماڈل کے طورپرذکرکیا گیا ہے۔ وہ ابتدا میں معبد میں خادمہ کی حیثیت سے تھیں۔ بعد میں الہی فرشتے کے ذریعے صاحب اولاد ہوئیں۔ انکے بیٹے حضرت عیسی علیہ السلام نے گہوارے میں ہی خود کو متعارف کروایا اور فرمایا:

"قَالَ إِنىّ‏ِ عَبْدُ اللَّهِ آتاَنىِ‏َ الْكِتَابَ وَ جَعَلَنىِ نَبِيًّا وَ جَعَلَنىِ مُبَارَكا أَيْنَ مَا كُنت"۔ [سورہ مریم، آیہ 30] 

"فرمایا کہ میں خدا کا بندہ ہوں، خدا نے مجھے کتاب عطا کی ہے اور مجھے پیغمبر قراردیا ہے اور مجھے ہرجگہ باعث برکت بنایا ہے"۔

اب سے قریب 18 سال پہلے ایران میں فلمی ڈائیریکٹر شہریار بحرانی نے اس اولو العزم پیغمبر پر’’مریم مقدس‘‘ نامی ایک مایۂ ناز سیریل بنایا جس کا دنیا بھر میں کافی استقبال ہوا ،ہم اس سیریل سے تین منتخب حصے پیش کر رہے ہیں-

 
1/3 
پہلا منتخب حصہ
 
2/3
دوسرا منتخب حصہ
 

3/3

تیسرا منتخب حصہ

حضرت عیسی علیہ السلام کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟

"گناہ کاروں کے ساتھ مت بیٹھا کرو اس لئے کہ وہ تمہیں دنیا کا عاشق بنا دیں گے اور آخرت سے غافل کردیں گے " 

ٹیگس