فیکٹر 8 دوائیں تیار کرنے میں ایران کا اہم مقام
Feb ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۷:۱۲ Asia/Tehran
ایران میں عشرہ فجر کے موقع پر شہر مشہدالمقدس میں ہیموفیلیا میں مبتلا مریضوں کے علاج و معالجے کے لئے فیکٹر آٹھ دوائیں تیار کئے جانے کا عمل شروع کر دیا گیا۔
فیکٹر آٹھ یا اے ایچ ایف ایسے پروٹین ہیں جو خون میں شامل ہو کر مریض کی بحالی میں بروقت مدد کرتے ہیں۔
فیکٹر آٹھ دوائیں صرف تین ملکوں میں تیار کی جاتی تھیں تاہم شہر مشہدالمقدس میں ہیمفیلیا مریضوں کے علاج و معالجے کے لئے فیکٹر آٹھ دوائیں تیار کئے جانے کا عمل شروع کئے جانے کے ساتھ ہی اسلامی جمہوریہ ایران ایسی دوائیں تیار کرنے والا چوتھا ملک بن گیا۔
مارچ دو ہزار انیس میں ان دواؤں کی پیداوار میں اضافہ ہو جانے کے ساتھ، ایران یہ دوائیں دیگر ملکوں کو برآمد کرنا بھی شروع کردے گا۔