Mar ۰۷, ۲۰۱۹ ۲۳:۰۱ Asia/Tehran

خداوند متعال فرماتا ہے: ماہ رجب میرا مہینہ ہے اور بندہ میرا بندہ ہے اور رحمت میری رحمت ہے لہذا جو شخص اس مہینے میں مجھے پکارے گا میں اس کا جواب دوں گا۔ اور جو مجھ سے مانگے گا میں اس کو عطا کروں گا۔

 ماہ رجب میں ہر روز پڑھی جانے والی دعا 

’’یا مَنْ اَرْجُوهُ لِکُلِّ خَیْرٍ وَآمَنُ سَخَطَهُ عِنْدَ کُلِّ شَرٍّ یا مَنْ یُعْطِى الْکَثیرَ بِالْقَلیلِ یا مَنْ یُعْطى مَنْ سَئَلَهُ یا مَنْ یُعْطى مَنْ لَمْ یَسْئَلْهُ وَمَنْ لَمْ یَعْرِفْهُ تَحَنُّناً مِنْهُ وَرَحْمَةً اَعْطِنى بِمَسْئَلَتى اِیّاکَ جَمیعَ خَیْرِ الدُّنْیا وَجَمیعَ خَیْرِ الاْخِرَةِ وَاصْرِفْ عَنّى بِمَسْئَلَتى اِیّاکَ جَمیعَ شَرِّ الدُّنْیا وَشَرِّ الاْخِرَةِ فَاِنَّهُ غَیْرُ مَنْقُوصٍ ما اَعْطَیْتَ وَزِدْنى مِنْ فَضْلِکَ یا کَریمُ یا ذَاالْجَلالِ وَالاْکْرامِ یا ذَاالنَّعْماَّءِ وَالْجُودِ یا ذَاالْمَنِّ وَالطَّوْلِ حَرِّمْ شَیْبَتى عَلَى النّارِ‘‘

 

ماہ رجب کی فضیلت احادیث کی روشنی میں:

قالَ اللهُ تَبارَکَ و تَعالی:

’’جَعَلتُ هذَا الشَّهرَ (رَجَبَ) حَبلاً بَینی و بَینَ عِبادی فَمَنِ اعتَصَمَ بِهِ وَصَلَ بِی‘‘

خداوند متعال فرماتا ہے:

میں نے ماہ رجب کو اپنے اور اپنے بندوں کے درمیان رسی قرار دیا ہے پس جو شخص اس کے ساتھ متمسک ہو جائے مجھ تک پہنچ جائے گا

إقبال الأعمال، ج 3، ص 174.

قالَ اللهُ تَبارَکَ و تَعالی:

’’الشَّهرُ شَهری و العَبدُ عَبدی و الرَّحمَةُ رَحمَتی فَمَن دَعانی فی هذَا الشَّهرِ أجَبتُهُ و مَن سَألَنی أعطَیتُهُ‘‘

خداوند متعال فرماتا ہے:

ماہ رجب میرا مہینہ ہے اور بندہ میرا بندہ ہے اور رحمت میری رحمت ہے لہذا جو شخص اس مہینے میں مجھے پکارے گا میں اس کا جواب دوں گا۔ اور جو مجھ سے مانگے گا میں اس کو عطا کروں گا۔

إقبال الأعمال، ج 3،ص 174.  

قالَ رسولُ الله ﷺ:

’’رَجَبٌ شَهرُ اللَّهِ الأصَبُّ یَصُبُّ اللَّهُ فِیهِ الرَّحمَةَ عَلى عِبادِهِ‘‘

 پیغمبر اعظم ﷺ نے فرمایا:

رجب اللہ کی رحمت کی بارش کا مہینہ ہے اس مہینہ میں خدا اپنے بندوں پر رحمت کی بارش کرتا ہے۔

عیون اخبار الرضا علیه السلام، ج 2، ص 71.  

قالَ رسولُ الله ﷺ:

’’إنَّ فی الجَنَّةِ قَصراً لایَدخُلُهُ إلّا صُوّامُ رَجَبٍ‘‘

پیغمبر اعظم ﷺ نے فرمایا:

بہشت میں ایسا محل ہے جس میں وہی داخل ہو گا جو ماہ رجب میں روزہ رکھے گا۔

بحار الأنوار، ج 97، ص 47.

قالَ الإمامُ الکاظمُ علیه السلام :

’’رَجَبٌ شَهرٌ عَظیمٌ یُضاعِفُ اللَّهُ فیهِ الحَسَناتَ و یَمحُو فیهِ السَّیِّئاتَ‘‘

امام موسی کاظم علیه السلام نے فرمایا:

رجب ایک عظیم مہینہ ہے جس میں نیکیوں کا ثواب دوگنا ہو جاتا ہے اور برائیاں محو کر دی جاتی ہیں۔

کتاب من لایحضره الفقیه، ج 2، ص 92

ٹیگس