ایران کی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم غیر ملکی طلبا کی تعداد
ایران کے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ ایرانی یونیورسٹیوں میں پچاس ہزار غیر ملکی طلبا تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
ایران کے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی منصور غلامی نے پیر کے روز شمال مغربی ایران کی تبریز یونیورسٹی میں مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کئے جانے کے موع پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی یونیورسٹیوں میں پچاس ہزار غیر ملکی طلبا تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ یہ طلبا مختلف شعبوں منجملہ کمپیوٹر، لا، فارسی زبان و ادب، فلسفہ، سائنس، ایگری کلچر، انجینیرنگ اور میڈیکل کے شعبوں میں زیر تعلیم ہیں۔
انھوں نے کہا کہ طلبا کی بڑی تعداد تعلیم مکمل کر کے دنیا کے دیگر ملکوں کی یونیورسٹیوں میں ریسرج کے لئے جاتی ہیں اور یہ عمل سیاسی مفاہمت اور ثقافتی تبادلے میں موثر واقع ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ تبریز یونیورسٹی میں اس وقت چوبیس ہزار طلبا زیر تعلیم ہیں۔