Mar ۱۴, ۲۰۲۴ ۱۴:۵۱ Asia/Tehran
  • ایران کی ترقی و پیشرفت کو روکنے کیلئے دشمن کن ہتھکنڈوں سے کام لے رہا ہے؟

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ دشمن اسلامی جمہوریہ ایران کو پیچھے رکھنے کے لئے سائنس و ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہا ہے تاکہ ایران کی پیشرفت روکی جا سکے۔

سحر نیوز/ ایران: صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے اساتذہ اور ممتازو اہم شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے ملک کے علمی مقام کے تحفظ اور ایران کی ترقی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ کہ مسائل و مشکلات کا سامنا ہونے پر ڈٹے رہیں اور اپنی مجاہدت سے ناامیدی کو ختم اور دشمن کومایوس کردیں اور سماج میں امید بڑھانے کی کوشش کریں۔

صدر مملکت نے کہا کہ سب کو ہی ملک کو آگے بڑھانے میں اپنا اہم کردارادا کرنا ہوگا۔ اس نشست میں ایسی اہم اور برگزیدہ شخصیات بھی شامل رہی ہیں جو حالیہ برسوں میں اپنی علمی سرگرمیاں جاری رکھنے کی غرض سے مغربی ملکوں سے ایران واپس لوٹی ہیں۔

ٹیگس