Oct ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۹:۰۰ Asia/Tehran
  • بانٹوں اور راج کرو کی سیاست سے ہوشیار رہیں: رہبر انقلاب اسلامی

اگر آج آپ استکباری قوتوں اور قوموں کی ابلاغیاتی فضا پر قابض قوتوں کے بیانوں پر غور کریں تو پائیں گے کہ ان میں تفرقے کی دعوت دی جا رہی ہے۔

قدیم زمانے سے انگریزوں کی سیاست کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ بانٹوں اور راج کرو کی سیاست ہے، تفرقہ پھیلا کر مالک بن جاؤ، جب برطانیہ کی طاقت اپنے اوج پر تھی تو یہ اس کی پالیسی تھی، آج یہی پالیسی موجودہ دور کی طاقتوں نے اپنا رکھی ہے۔

خواہ وہ امریکا ہو یا خود برطانیہ جس نے حال میں پھر اپنا کام شروع کر دیا ہے۔ برطانیہ ہمارے علاقے میں ہمیشہ شر انگیزی کا سرچشمہ رہا ہے، ہمیشہ قوموں کی بدبختی کی وجہ بنتا رہا ہے، اس علاقے میں قوموں کی زندگی کو جو نقصان اس نے پہنچایا ہے، دنیا کے کسی دوسرے علاقے میں کسی بڑی طاقت سے قوموں کو شاید اتنا نقصان نہ پہنچا ہو۔ بر صغیر ہند میں جو آج ہندوستان، بنگلادیش اور پاکستان پر مشتمل ہے، الگ انداز سے نقصان پہنچایا، لوگوں پر سختیاں برتیں۔

رہبر انقلاب اسلامی

17-12-2016

ٹیگس