Oct ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۰ Asia/Tehran
  • پیغمبر اسلام کی ذات، مسلمانوں کے اتحاد کا مرکز ہے : رہبر انقلاب اسلامی

پیغمبر اکرم کا مقدس وجود، تمام مسلم اقوام کی محبت و عقیدت کا محور و مرکز ہے۔ پیغمبر سے سب محبت کرتے ہیں، یہ نقطہ اجتماع ہے، یہی اصلی مرکز ہے۔

قرآن تمام مسلمانوں کی توجہ اور عقیدت کا محور ہے۔ کعبہ شریف کا بھی یہی عالم ہے، تو مسلمانوں کے اشتراکات کتنے زیادہ ہیں؟! مسلمانوں کو چاہئے کہ ان اشتراکات پر توجہ دیں، علاقے میں دشمنوں کے آلہ کاروں اور استکبار کے مہروں کو پہچانیں۔

افسوس کا مقام ہے کہ یہ کھلا ہوا دشمن آکر ہم سے کہتا ہے کہ تم لوگ آپس میں دشمن ہو، فلاں ملک تمہارے لئے خطرہ ہے۔ یعنی تم ان کے دشمن ہو اور وہ تمہارے دشمن ہیں۔ جو اس طرح کی باتیں کر رہا ہے وہ تو دشمن ہے، ظاہر ہے وہ یہی کرے گا۔ سوال یہ ہے کہ جو لوگ اس کی باتیں سن رہے ہیں، جو اسلامی شکل و شمائل کے ساتھ زندگی بسر کرتے ہیں اور اپنی زندگی کو اسلامی زندگی کہتے ہیں اور اسلام کے نام پر حکومت کر رہے ہیں وہ اس عہدیدار کی بات کیوں قبول کرتے ہیں؟

اس کی بات کی تصدیق کیوں کرتے ہیں؟ آخر علاقے کی بعض حکومتوں کی روش اسلام کے صریحی دشمنوں اور امت اسلامیہ کے صریحی دشمنوں کی پیروی کی روش کیوں رہے؟

رہبر انقلاب اسلامی

17-12-2016

 

 

ٹیگس