Jan ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۱:۳۴ Asia/Tehran
  • انعامی مقابلہ، بہار انقلاب ۲۰۲۱ (۳)

انقلاب اسلامی کی کامیابی کو 42 برس ہونے کو ہیں اور یہ خمینی بت شکن کا لگایا ہوا شجرۂ طیبہ اب اپنی پانچویں دہائی میں پہنچ گیا ہے۔ بہار انقلاب اسلامی کی بیالیسویں سالگرہ کی آمد آمد ہے۔ اسی مناسبت سے سحر اردو ٹی وی نے ’’بہار انقلاب ۲۰۲۱‘‘ عنوان سے ایک انعامی مقابلے کا آغاز کیا ہے۔

انعامی مقابلے کے بارے میں کچھ باتیں

  • مقابلہ ایک مہینے یعنی 9 جنوری 2021 سے 9 فروری 2021  تک جاری رہے گا
  • اس مقابلے میں ہر ہفتے ایک سوال پیش کیا جائے گا
  • ہر ہفتے سوال کے ساتھ ایک تاریخ بھی دی جائے گی اور اُسی تاریخ تک اس ہفتے کے سوال کا جواب آپ کو دینا ہوگا
  • تمام چار سوالوں کا صحیح جواب دینے والے افراد کے درمیان سے قرعہ اندازی کے ذریعے ایک شخص کا انتخاب کیا جائے گا
  • جوابات کو آپ ہمارے واٹس ایپ نمبر 982122162963+ کے ذریعے ہم تک پہنچا سکتے ہیں
  • انعام جیتنے والے خوش قسمت کے نام کا اعلان اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے ایام میں ٹی وی اور ویب سائٹ کے ذریعے کیا جائے گا
  • جیتنے والا شخص $ 100 (یا اسکی متبادل رقم) کا مستحق قرار پائے گا

چند اہم باتیں

  • ہر فرد تمام جوابات دینے کے لئے ایک ہی موبائل نمبر کا استعمال کرے
  • جواب دیتے وقت اپنے نام کے علاوہ اپنے ملک اور شہر کا نام بھی ضرور لکھیئے
  • آپ کا نام آپ کے شناختی کارڈ (پاسپورٹ یا قومی آئی ڈی کارڈ وغیرہ) پر دئے گئے نام کے عین مطابق ہونا چاہئے

....................

سوال نمبر ۳:

مسئلہ فلسطین کے حل کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف کیا ہے؟

۱۔ فلسطین کے بارے میں دنیائے عرب کی رائے کا احترام کیا جائے

۲۔ دو مساوی ریاستوں میں  فلسطین کی تقسیم

۳۔ دریائے اردن سے بحیرۂ روم تک سارا علاقہ فلسطینیوں کے حوالے کیا جائے

نوٹ: اس سوال کا جواب آپ 31 جنوری تک ہمارے واٹس ایپ نمبر 982122162963+ پر دے سکتے ہیں۔

جواب اس طرح دیجئے: 

 ٹائپ کیجئے : انعامی مقابلہ، بہار انقلاب ۲۰۲۱

سوال نمبر:... 

جواب _______

   نام : ___________   موبائ‏ل نمبر : ___________

    شہر : _____________   ملک : ________________

 

 

 

ٹیگس